دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج اعدادوشمار

اتوار 25 مئی 2025 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 76 ہزار 600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 26 ہزار 900 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار کیوسک اور اخراج 43 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 46ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1473.21 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.937 ملین ایکڑ فٹ۔

(جاری ہے)

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1154.90 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.906ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.124 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔