ضلعی انتظامیہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے سلسلہ میں مستحقین کی آسانیوں کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ڈپٹی کمشنر

اتوار 25 مئی 2025 16:30

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے سلسلہ میں مستحقین کی آسانیوں کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،اس سلسلہ میں تحصیلوں کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بسپ مراکز کے دورے کرنے اور چیک لسٹ کے مطابق سہولیات کو یقینی بنانے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے،بسپ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ رقوم تقسیم کے مراکز پر پنکھوں،واٹر ٹینکس،ریسکیو بائیکس،او آر ایس،ایکٹیو اور نان ایکٹیو ریٹیلرز اور میل و فیمیل سکیورٹی سٹاف جیسی سہولیات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ موسم کی شدت کے باعث مستحقین کیلئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں قائم بسپ مراکز کی روزانہ چیکنگ کریں گے اور متعلقہ محکموں کو سہولیات کی فراہمی کا پابند بنائیں گے،انہوں نے کہا مراکز پر ریٹیلرز کے کاونٹرز بھی بڑھائے جائیں گے تاکہ رقوم تقسیم کا عمل جلد مکمل کیا جاسکے۔

\378

متعلقہ عنوان :