/فواد چوہدری کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نہ ہٹانے جانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پرسماعت پانچ جون کوہوگی

اتوار 25 مئی 2025 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ سابقہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود سفری پابندی کی فہرست سے نام نہ ہٹانے جانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پرسماعت پانچ جون کوکرے گی عدالت پہلے ہی امیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 5 جون تک رپورٹ طلب کرچکی ہے سابقہ سماعت پر جسٹس انعام امین مینہاس نے سماعت کی سماعت کے دوران ، فواد چوہدری کے وکیل ، فیصل چوہدری نے عدالت کو آگاہ کیا تھاکہ پچھلے عدالتی حکم کے باوجود ، اس کے مو کل کا نام ٹریول پابندی کی فہرست میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں۔ابتدائی دلائل سننے کے بعد ، عدالت نے امیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے ، 5 جون تک رپورٹ طلب کی ہے عدالت نے 5 جون تک مزید سماعت ملتوی کردی تھی۔