ةمتحدہ عرب امارات میں گرمی کا قہر، سویہان‘العین میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

اتوار 25 مئی 2025 18:05

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جب سویہان، العین میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ سال 2025 کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (این سی ایم) کے مطابق یہ درجہ حرارت ہفتہ کی دوپہر 1:45 بجے ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں گرمیوں کے سیزن کی ایک شدید اور جلد شروعات کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ شدید گرمی 23 مئی کو ریکارڈ کیے گئے 50.4 درجہ سینٹی گریڈ کے بعد سامنے آئی ہے، جو کہ 2003 سے مئی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس سے پہلے اپریل 2025 نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جب روزانہ اوسط درجہ حرارت 42.6 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچا، جو کہ 2017 کے 42.2 ڈگری سینٹی گریڈکے پچھلے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔فلکیاتی طور پر موسمِ گرما 21 جون کو شروع ہوتا ہے جب سورج آسمان میں اپنی بلند ترین اور شمالی ترین پوزیشن پر پہنچتا ہے،جولائی 2024 میں بھی سویہان میں 50.8 ریکارڈ کیا گیا تھا۔حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری زیادہ پانی پئیں، دوپہر کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں، اور موسمی اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع سے رجوع کرتے رہیں۔