lیمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان ہلاک

اتوار 25 مئی 2025 18:05

!صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء)یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان مارے گئے۔ یمنی سیکیورٹی ذرائع نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

امریکا نے جمعے کی شام یمن کے شمالی علاقے میں فضائی حملے کیے تھے۔امریکا نے رواں ماہ کے آغاز میں یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینیوں کی حمایت میں انصاراللّٰہ تنظیم بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور اس سے متعلقہ جہازوں پر حملے کر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :