ً ریلوے روڈ کے تاجر کے چچا کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا ڈراپ سین، نشئی دوست ہی قاتل نکلا

اتوار 25 مئی 2025 18:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) ریلوے روڈ کے تاجر کے چچا کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا ڈراپ سین، نشئی دوست ہی قاتل نکلا، مدینہ ٹائون پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی آن لائن کے مطابق 13 مئی 2025ء کو النور گارڈن وی آئی پی بلاک کا رہائشی شیخ نعیم جو کہ ریلوے روڈ کے تاجر ناصر پائپ سٹور کے مالک آصف باری کا چچا تھا اور وہ صبح سویرے موٹرسائیکل پر سودا لینے نکلا واپس نہ آیا تو اہل خانہ تلاش کرتے رہے اس کا کہیں سراغ نہ ملا تو اگلے روز تھانہ کھڑیانوالہ کے علاقہ شیریں والا میں جھاڑیوں سے اس کی نعش ملی تھی جس پر پولیس نے اغواکے بعدقتل کا مقدمہ درج کیا تھا ، تاہم تھانہ مدینہ ٹائون کے ایس ایچ او مظفر کھوکھر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم خالد ولد اشرف کو حراست میں لیکر باز پرس کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور مقتول شیخ نعیم اکٹھے نشہ کرتے تھی13مئی کو اس کے پاس آیا تو نشہ نہ ملنے پر ان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی ، ملزم نے طیش میں آ کر شیخ نعیم کو دھکا دیا تو سر میں چوٹ لگنے سے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا تو ایک دن اس نے نعش کو کمرہ میں رکھا اور اگلے روز علی الصبح نعش کو چنگ چی رکشہ میں ڈال کر کھڑریانوالہ کے علاقہ شیریں والا کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم مدینہ ٹائون پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرنے کے بعد نعش ملنے پر قتل کی دفعات کو شامل کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔