راولپنڈی میں مضر صحت اشیا بنانے والوں کے خلاف کارروائی ، ایک فیکٹری سربمہر ، مقدمہ درج

اتوار 25 مئی 2025 18:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں مضر صحت اشیا بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری کو سربمہر کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پی ایف اے ترجمان کے مطابق اتوار کو راولپنڈی کے علاقہ خیابان سرسید میں مضرصحت چیونگم اور جیلی برآمد کرکے فیکٹری کو سربمہر کر دیا گیااور گودام مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع راولپنڈی کے تمام علاقوں میں مضر صحت اشیائے خوردونوش بنانے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور کسی کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :