تھانہ بالاکوٹ کی حدود سنگڑ میں قتل و اقدامِ قتل کا واقعہ، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

اتوار 25 مئی 2025 19:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) تھانہ بالاکوٹ کے علاقہ سنگڑ میں گھریلو تنازعے کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق ملزم محمد سلیم ولد سلیمان خان سکنہ سنگڑ نے کلہاڑی اور چھری کے وار سے اپنے بہنوئی گل بادشاہ ولد شاہ داد سکنہ نڑاہ کو قتل کر دیا جبکہ حملے کے دوران اپنے والد محمد سلیمان، بھائی قاری فیضان اور والدہ مسمات (ش) شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان اور ڈی ایس پی بالاکوٹ صداقت نثار کی زیرِ نگرانی ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ نے ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتھک محنت اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :