
خیبر پختونخوا اپنے جغرافیائی محلِ وقوع، ثقافتی ورثے اور قدرتی وسائل کی بدولت علاقائی تجارت کا قدرتی مرکز ہے،فیصل کنڈی
منگل 29 جولائی 2025 22:26

(جاری ہے)
کانفرنس میں وسط ایشیائی ممالک کے سفراء،ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز، خیبر چیمبر کے صدر، ڈائریکٹر TDAPپشاور، چیئرمین جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ پشاور اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ایس ایم تنویر سمیت بزنس کمیونٹی نے شرکت و خطاب کیا۔
کانفرنس میں مقررین نے خیبرپختونخوا کی تجارتی انتہائی استعداد اورصوبہ میں تجارتی راہداریوں کے فوری استعمال سے متعلق اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کانفرنس میں ازبکستان، آذربائیجان، ترکمانستان اورقازقستان کے سفارتی عملہ ، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلزسمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدیدکہااوراس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور TDAP انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ آج کی کانفرنس صوبہ کی اقتصادی ترقی کیلئے تجارتی راہداریوں کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق ایک اہم سنگ میل ہے،خیبر چیمبر سمیت تمام بزنس کمیونٹی ملک کی اقتصادی و تجارتی ترقی کے سفیر ہیں، وسط ایشیاء ممالک تک کراس بارڈرز ٹریڈ صرف خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان کا بہترین مستقبل ہے،ہم سب کا مشترکہ مقصد ملکی اقتصادی ترقی یقینی بنانا ہے، فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبر پختونخوا صوبہ وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی لحاظ سے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، صوبہ کی تمام سرحدوں سے تجارت بڑھانے اور تجارتی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔گورنر نے صوبے کی معدنیات، سنگ مرمر، شہد، قیمتی پتھروں، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو عالمی برآمدات کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری، معیار اور برانڈنگ پر توجہ دے کر صوبے کو تجارتی قوت بنایا جا سکتا ہے۔گورنر نے کہا کہ تجارتی مشنز کو بیرون ملک خیبر پختونخوا کی مصنوعات اور امکانات کو اجاگر کرنا ہوگا تاکہ سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر گورنرنے غیرملکی سفیروں، سفارتی عملہ سمیت بزنس کمیونٹی میں خیبرچیمبرکی جانب سے شیلڈز بھی پیش کیں۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.