ریلوے سکھر ڈویژن نے گزشتہ چار ماہ کے دوران مسافروں اور ریلوے ملازمین کی سہولت کے لیے قابلِ ذکر اقدامات کیے ہیں ،ترجمان

اتوار 25 مئی 2025 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)ریلوے سکھر ڈویژن کے پریس ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریلوے سکھر ڈویژن نے گزشتہ چار ماہ کے دوران مسافروں اور ریلوے ملازمین کی سہولت کے لیے قابلِ ذکر اقدامات کیے ہیں ڈویڑنل انتظامیہ کی موثر نگرانی اور دلچسپی سے ڈیپازٹ ورکس فنڈز کے ذریعے کئی اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے جن سے ریلوے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری اور مسافروں کے لیے آسانی پیدا ہوئی ہے لوکو شیڈ منڈو دیرو اور کالونی میں پانی کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے دو نئے بور فراہم کیے گئے جیکب آباد اسٹیشن پر 19UP/20DN ٹرینوں کے لیے نئی موٹر پمپ اور فائبر ٹینک نصب کیے گئے جہاں 5 تا 6 سال سے پانی کا کوئی بندوبست نہیں تھاروہڑی گڈز یارڈ میں اسٹاف کے لیے نیا واٹر سپلائی کنکشن فراہم کیا گیا جیکب آباد رننگ روم میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے سولر سسٹم نصب کیا گیا منڈو دیرو اسٹیشن کے کیبنز میں بھی سولر سسٹم لگا کر بجلی کی عدم فراہمی کا مسئلہ حل کر دیا گیا روہڑی اسٹیشن کیVIP ویٹنگ لاؤنج میں نئے اور آرام دہ صوفے فراہم کیے گئے رحیم یار خان (RYK) اور خانپور (KPR) کے ویٹنگ رومز کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی مختلف اسٹیشنوں پر 50 جدید چھت والے پنکھے نصب کیے گئے تاکہ موسمِ گرما میں مسافروں اور ملازمین کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکیفاطمہ فرٹیلائزر کے تعاون سے 50 نئے بینچ اسٹیشنوں پر رکھے گئے روہڑی لوکو شیڈ میں پرانی ایمبولینس کو مکمل مرمت کے بعد دوبارہ قابلِ استعمال بنایا گیا رننگ روم اور لوکو شیڈ کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کر دیا گیااس سلسلے میں ریلوے ملازمین نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی سال بعد ان کے مسائل پر سنجیدہ عملدرآمد ہوا ہے عوامی و مسافر حلقوں نے بھی ان ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریلوے کی بہتری کی طرف واضح قدم ہے ریلوے سکھر ڈویڑن کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ یہ سب کام ٹیم ورک،مسلسل نگرانی اور مؤثر فنڈز کے استعمال کی بدولت ممکن ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی عوامی و ملازم دوست اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :