mنوشہرہ،پوش علاقے میںنجی سکول کے ٹیچرکے گھرخونی ڈکیتی

wڈکیت کی فائرنگ سے گھر کے مالک زخمی اور مہمان سسرجابحق ہوگیا

اتوار 25 مئی 2025 22:00

م*نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء)نوشہرہ کینٹ کے پوش علاقے حکیم آباد میںنجی سکول کے ٹیچرکے گھرخونی ڈکیتی کی وردارت ۔ڈکیت کی فائرنگ سے گھر کے مالک زخمی اور مہمان سسرجابحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈکیٹ نے واردات میں ناکامی پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے سکول ٹیچر شدید زخمی مہمان سسر ڈکیت کی فائرنگ سے موقعہ پر جابحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔نجی سکول ٹیچر سلیمان مہمان سسر محمد جاوید اور بچوں کے ساتھ رسالپور میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ڈی ایس پی کینٹ سرکل مقدم خان کے مطابق ڈکیت کی شناخت واجد ولد جان سرور کے نام سے ہوئی ہے گرفتارڈکیت پر پہلے بھی مقدمات قائم ہیں منشیات کا استعمال بھی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے زخمیوں اور ڈکیتی کی فائرنگ سے جابحق مہمان کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی گیا۔

مکان مالک زخمی سلیمان کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ کے مطابق ڈکیت کے قبضہ سے پستول برآمد کرلیاگیاہے۔ڈی ایس پی کینٹ سرکل مقدم خان کے مطابق ڈکیت کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔خونی ڈکیتی میں جابحق مقتول مہمان سسر محمد جاوید کی نعیش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔