حمزہ فاونڈیشن کا اباسین یونیورسٹی پشاور میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

پیر 26 مئی 2025 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) اباسین یونیورسٹی پشاور نے حمزہ فاونڈیشن ویلفیئرتھیلیسمیا ہسپتال پشاورکے تعاون سے تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کو خون کے عطیات کی فراہمی کےلئے بلڈ کیمپ و آگاہی سیشن کا انعقاد کیا ،جس کا مقصد نوجوانوں میں اس مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 90 بیگ خون جمع کیا گیا۔

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے 60 بیگزجبکہ ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ طلبا نے 30 بیگ خون عطیہ کیا۔حمزہ فاونڈیشن میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان، آر ایم اوز عتیق الرحمان اورابرار اللہ جان نےخون کے عطیات کی اہمیت،تھیلیسمیاسے بچاو اور اس مرض کے خاتمے میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین اعجاز علی خان نے یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر عثمان امین اور طلباء کی جانب سے کیمپ لگانے اورخون عطیہ کرنیکی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل تھیلیسیمیاٹیسٹ کے قانون پر عملدرآمد سے بیماری کا تدارک ہوسکے گا۔انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں تھیلیسمیا،ہیموفیلیا مریضوں کی جانیں بچانے کےلئے حکومت، مخیرحضرات اور دیگرمکاتب فکر کے افراد کے تعاون پر بھی زوردیا ۔آخر میں حمزہ فائونڈیشن کی جانب سے کالج انتظامیہ کو شیلڈزبھی پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :