پی ایچ اے شہر کے پارکس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پر عزم ہے،کمشنرملتان ڈویژن

پیر 26 مئی 2025 11:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ ،پی ایچ اے شہر کے پارکس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو ،ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش کے ہمراہ عام خاص باغ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے سہولیات کی فراہمی کے لیے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے پارک میں فلاور بیڈز بڑھانے کا حکم دیا۔

کمشنر ملتان نے کہا کہ پھول پارکوں کی شان ہوتے ہیں۔موسمی پھول لگا کر بیڈز بنائے جائیں،گرمیوں کے پیش نظر پارکوں میں پینے کے ٹھنڈے پانی کا خاص انتظام کیا جائے۔کمشنر نے حافظ جمال کی جانب پارک کے راستے پر ٹف ٹائلز لگا کر بہتر کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارک میں پھولوں اور درختوں کی شجرکاری کی جائے۔کمشنر نے پارک میں واش رومز کی ابتر حالت پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام پارکوں میں قائم واش رومز کی وقت پر صفائی یقینی بنائی جائے، عام خاص پارک کی باونڈری وال کے ساتھ خالی مقامات پر شجرکاری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارک میں دو میاواکی جنگل کی بھی کانٹ چھانٹ کر کے بہتری لائی جائے ۔ انہوں نے پارک میں موجود گزیبو اور پختہ بینچوں کی مرمت و بحالی کا حکم دیا۔ڈی جی پی ایچ اے نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پارک میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :