کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ، الرٹ جاری کردیا گیا

جہازوں کو باحفاظت برتھنگ کرائی جائے گی اور پورٹ میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی

منگل 27 مئی 2025 20:00

کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ، الرٹ جاری کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش مون سون الرٹ جاری کردیا گیا اور پیشگی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مون سون کی آمد پر شہر کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے، اسی ضمن میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔اس کے تحت پیشگی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جاری کئے الرٹ کے مطابق جہازوں کو باحفاظت برتھنگ کرائی جائے گی اور پورٹ میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

کے پی ٹی کی جانب سے انتظامات کا کہنا ہے کہ مورنگ لائنز کی سیٹنگ کردی گئی اور ٹگز کے ذریعے فوری مدد کی رسائی کو ممکن بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ سٹینڈ بائی پائلٹ کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہیں جو کہ سخت موسم میں جہازوں کی گہرے سمندر میں روانگی ممکن بنائے گا۔

(جاری ہے)

.علاہ ازیں چھوٹی بوٹس کو ایسے مقامات پر برتھنگ کرائی جائے گی، جہاں ہوا کا دبا اور سمندری پانی کا پریشر کم ہوگا اور تمام ڈریجرز اور بارجز کو بھی باندھنے کے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

ہر طرح کا کارگو بشمول وہیکل، اپلائنسز، ہاء ویلیو کا خطیر کارگو اور ہلکے وزن کے کارگو کی حفاظت پلنتھ اور شیڈز میں ترپال سے کور کرکے کی جارہی ہے جبکہ خالی کنٹینروں کو بھی پلنتھ، کنٹینر یارڈز اور ٹرمینلز پر حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہائیٹ کو دو کنٹینرز کے برابر رکھا گیا ہے۔آئل پیئر ٹرنچوں اور سمپ ٹینکوں کی صفائی کے ساتھ خالی رکھنے کے آڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

گیس لیکج کا آئل پیئر پر خاص خیال رکھنے کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کیا ہے اور اسی ضمن میں کسی بھی پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کرنے کے لئے فلیش لائٹ کو استعمال کیا جائے گا۔تمام ڈرین لائنوں کی چیکنگ اور بلاکیج کو فوری طور پر ہٹانے کے آڈرز بھی جاری کئے ہیں۔کے پی ٹی ہسپتال کو ہر قسم کی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیار کر لیا گیا ہی. جس میں کثیر تعداد میں ادویات اور متعلقہ سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔