دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی 3 کلو کیٹامین، 660 گرام آئس برآمد

منگل 27 مئی 2025 20:39

دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی 3 کلو کیٹامین، 660 گرام آئس برآمد
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء)اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے تین کلو گرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے آئس اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر تین کلوگرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :