کراچی، شادی ہال میں دولہا اور دلہن کے رشتے داروں میں جھگڑا ہوگیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی

منگل 27 مئی 2025 20:18

کراچی، شادی ہال میں دولہا اور دلہن کے رشتے داروں میں جھگڑا ہوگیا، ویڈیو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)کراچی کے فیڈرل بی ایریا بلاک 8 عزیز آباد میں شادی ہال میں دولہا اور دلہن کے رشتے داروں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی جس میں پہلے دولہا اور دلہن والوں کے رشتے داروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی شروع ہوگئی جبکہ ایک دوسرے پر کرسیاں بھی پھینکی گئیں۔

(جاری ہے)

صورتحال پر قابو پانے کے لیے شادی ہال انتظامیہ نے پولیس کو بلایا تو مشتعل افراد نے پولیس سے بھی ہاتھا پائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حافظ عثمان زخمی ہو گیا، زخمی اہلکار حافظ عثمان کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑا کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد اور 30 سے 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جھگڑا کرنے والے افراد مبینہ طور پر نشے میں تھے۔