Live Updates

سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزمگرفتار کر لیا گیا

منگل 27 مئی 2025 20:07

سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزمگرفتار کر لیا گیا
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ طاہر عباس کارلو ، تفتیشی افیسر آصف عمران خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کلاشنکوف کے ساتھ نمائش کرنے والا ملزم دھر لیا۔

(جاری ہے)

مرید عباس ولد غلام عباس قوم پٹھان سکنہ جنڈانوالہ کو گرفتار کر کے اسلحہ کلاشنکوف برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

بھکر پولیس کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔ آئین اور قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ آپ بے جا اسلحہ کی نمائش سوشل میڈیا پر کریں۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ ، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی عمل میں لائیں گے۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات