کوشش تھی کوئٹہ کو فائنل جتواؤں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، حسن نواز

ایمرجنگ پلیئر ہونے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘گفتگو

پیر 26 مئی 2025 15:04

کوشش تھی کوئٹہ کو فائنل جتواؤں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، حسن نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن نواز نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر جو غلطیاں کیں ان پر کام کیا۔یہ بات انہوں نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میری ہر ممکن کوشش تھی کوئٹہ گلیڈیئٹر کو فائنل میچ جتواؤں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ایمرجنگ پلیئر ہونے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر حسن نواز پی ایس ایل10کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے ہیں حسن نواز نے مجموعی طور پر 399رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔