پٹن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں چرس اور آئس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 26 مئی 2025 15:09

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) پٹن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں میں چرس اور آئس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر تیمور خان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل پٹن محمد سجاد خان کی قیادت میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پٹن بلند اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اعجاز احمد ولد گل نمیر سکنہ پٹن سے 1210 گرام چرس، محمد عیسیٰ ولد لال شہزادہ سکنہ پٹن سے 1315 گرام چرس اور 343 گرام آئس برآمد کی، دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے تھانہ پٹن منتقل کر دیا گیا۔ کوہستان لوئر پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :