علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو ایک ارب کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

بیان دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار ہے،ا س بیان سے وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچا‘موقف

پیر 26 مئی 2025 15:34

علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو ایک ارب کا قانونی نوٹس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے ڈاکٹر عباد اللہ خان کو 1 ارب روپے کا نوٹس بھجوایا۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا کہ پی کے 30 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی نے بیان دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار ہے،ا س بیان سے وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، مبینہ کوہستان سکینڈل میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملوث کرانا مناسب نہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے نوٹس ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی وساطت سے بھیجا گیا ہے۔