جاپان میں امریکی سفیررام ایمانوئل کا2028 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ

پیر 26 مئی 2025 15:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر اور کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رہنما نینسی پیلوسی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق میئر شکاگو اور جاپان میں موجودہ امریکی سفیر رام ایمانوئل 2028 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جب پیلوسی سے پوچھا گیا کہ کیا رام ایمانوئل جو سابق صدر باراک اوباما کے چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں اور ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر کارکن بھی ہیں وائٹ ہاس کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں تو ان کا جواب تھامیرا خیال ہے کہ ایسا ممکن ہی"۔

جب ایمانوئل سے 2028 کے حوالے سے ان کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کچھ نہیں کہا، مگر ان کے انداز سے لگتا ہے کہ وہ امکان کے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :