مانسہرہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع

پیر 26 مئی 2025 15:38

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) مانسہرہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، مہم کے پرامن انعقاد کے لئے پولیو ٹیموں کے ساتھ 2002 پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلع مانسہرہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے ساتھ ساتھ ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران بذات خود پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں، پولیو ٹیم کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس افسران اور اہلکار اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

پولیو ڈیوٹی پر جانے سے قبل تمام تھانوں اور سرکلز میں ایس پیز کی زیر نگرانی ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے نفری کو بریفنگ دی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کو جسمانی معذوری سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :