محصورین ِغزہ کو روزانہ 600 ٹرک امداد کی ضرورت ہے،انروا

امداد کا مسلسل اور بامقصد بہائو ہی واحد راستہ ہے جو موجودہ انسانی المیے کو مزید گہرا ہونے سے روک سکتا ہے،بیان

پیر 26 مئی 2025 15:44

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی نگران ریلیف ایجنسیانروا" نے خبردار کیا ہے کہ تباہ حال علاقے کو روزانہ 500 سے 600 ٹرکوں پر مشتمل امداد کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں ایجنسی نے کہا کہ امداد کا مسلسل اور بامقصد بہائو ہی واحد راستہ ہے جو موجودہ انسانی المیے کو مزید گہرا ہونے سے روک سکتا ہے۔"انروا" نے فیس بک پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہکم از کم 500 سے 600 ٹرک یومیہ اقوامِ متحدہ، بشمول انروا، کے ذریعے پہنچنے چاہئیں، کیونکہ غزہ کے عوام مزید انتظار نہیں کر سکتی"۔

متعلقہ عنوان :