جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ

متبادل راستوں کا انتخاب کریں، سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں‘نوٹیفکیشن میں عوام سے اپیل

پیر 26 مئی 2025 16:32

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، اسمان منزہ اور لدھا تک سڑک بند رہے گی، تیارزہ، توروام اور سرویکئی تک بھی سڑک بند رہے گی، عوام سے گزارش ہے ان راستوں پر سفر سے اجتناب کریں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں، سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :