محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ سرگودھا کے بوائز اور گرلز ہاکی ٹیموں کے لئے ٹرائلز کا انعقاد

پیر 26 مئی 2025 16:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر پنجاب کی جانب سے چیف منسٹر سمر گیمز میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے ڈسٹرکٹ سرگودھا کے بوائز اور گرلز ہاکی ٹیموں کے لئے ٹرائلز کا انعقاد ہاکی گراؤنڈ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرصائمہ منظور کی نگرانی میں کیا گیا ۔ٹاائلزمیں ضلع بھر سے گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کے لئے منتخب کر لیا گیا۔ٹرائلز کے مہمان خصوصی اولمپین محمد شبیر تھے سلیکشن کمیٹی میں فیاض احمد ہنجرا اور انٹر نیشنل ہاکی پلئر تصورعباس تھے۔منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا 30 مئی تک ٹرینگ کیمپ لگایا جائے گا اس کے بعد انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گا جس میں سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :