شہری کو ٹک ٹاک پر شیروں کو گھمانا اوراسلحہ لہرانا مہنگا پڑ گیا، وائلڈلائف نے مقدمہ درج کرلیا

شہری کے قبضے سے غیر قانونی تحویل میں رکھے گئے دو شیر برآمد کر لئے گئے، گوجرانوالہ کا رہائشی لقمان شیر کو شہری آبادی میں گھوما رہا تھا اطلاع ملنے پر فارم ہاوس پر موجود ملزم محمد اکرم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 26 مئی 2025 13:15

شہری کو ٹک ٹاک پر شیروں کو گھمانا اوراسلحہ لہرانا مہنگا پڑ گیا، وائلڈلائف ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025 )گوجرانوالہ کے شہری کو ٹک ٹاک پر شیروں کو گھمانا اور اسلحہ لہرانا مہنگا پڑگیا، وائلڈلائف پنجاب نے مقدمہ درج کرلیا،وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے شہری کے قبضے سے غیر قانونی تحویل میں رکھے گئے دو شیر بھی برآمدکرلئے ،بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گوجرانوالہ کے رہائشی لقمان شیر کے گلے میں زنجیر ڈال کر اسے شہری آبادی میں گھوما رہا تھا اور ساتھ اسلحہ کی نمائش بھی کی جا رہی تھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خدشہ تھا کہ شیر کسی شہری پر حملہ کر سکتا ہے۔

اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رینجر شیخ زاہد اقبال کی ہدایت پر سینئر وائلڈ لائف رینجر محمد عمیر کو ملزم کو تلاش کرکے کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم نے نواحی علاقہ بٹالہ شرم سنگھ میں واقع فارم ہاوس پر چھاپہ مارا جہاں سے غیرقانونی طور پر رکھے گئے دو شیر برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ٹک ٹاک بنانے والے ملزم لقمان عرف لوہا موقع سے فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

وائلڈ لائف کے سینئر منیجر محمد عمیر کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری کارروائی کے دوران ملزم نے نہ ہی تو ان شیروں کو ڈکلیئر کیا ہے اور نہ ہی اس کے پاس ان شیروںکا لائسنس موجود تھا۔ہم نے فارم ہاو¿س پر موجود ملزم محمد اکرم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کابینہ اجلاس میں محکمہ جنگلات کا 4 نکاتی ایجنڈا منظورکیا گیا تھااوربگ کیٹس کو وائلڈلائف ایکٹ 1974 کے جدول دوئم میں شامل اور بگ کیٹس کو شیڈول 2 میں ڈالنے کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔

محکمہ وائلڈ لائف اب خود شیر، چیتا وغیرہ جانورں کو رکھنے کیلئے قبضہ لائسنس جاری کریگا، فیس فی جانور 50 ہزار روپے ہو گی ۔شیر، چیتا، ٹائیگر، پیوما اورجیگوارکو رکھنے کیلئے پہلی بار قانون کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ان جانوروں سے متعلق قانون نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انہیں گھروں میں رکھتے تھے۔ترمیم شدہ پنجاب فاریسaٹ ٹرانزٹ رولز 2024 کے تحت اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم ہونگی، فاریسٹ آفیسرز کو قوانین کی خلاف ورزی پر ڈپو بند کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات ہونگے۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر بگ کیٹس کو ظاہر کرنے پر پابندی ہو گی۔ گھروں میں رکھنے کیلئے کم ازکم معیار مقرر کیا گیا تھا۔نئے فاریسٹ ڈپو رولز 2024 کے تحت ڈپو کے قیام کیلئے ڈی ایف او کی اجازت لازمی اورڈپو مالکان کو سالانہ رجسٹریشن کی تجدید کروانا ہوگی۔