میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ 29مئی سے امریکا میں شروع ہوگا

پیر 26 مئی 2025 16:34

میموریل    اوپن گالف ٹورنامنٹ 29مئی  سے امریکا میں شروع ہوگا
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ 29مئی سے امریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1976 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے سکاٹ الیگزینڈر شیفلر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے دو کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔29مئی سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد یکم جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :