Live Updates

40 من وزنی بیل ’جے ایف 17 تھنڈر‘ کی دھوم، منہ مانگی حیران کن قیمت میں فروخت ہوگیا

بیل کی رخصتی کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں خریدار اور ان کے ہمراہ آنے والوں کی خاطر تواضع کی گئی

Sajid Ali ساجد علی پیر 26 مئی 2025 13:45

40 من وزنی بیل ’جے ایف 17 تھنڈر‘ کی دھوم، منہ مانگی حیران کن قیمت میں ..
حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء ) عیدالاضحیٰ پر فروخت کے لیے 40 من وزنی بیل ’جے ایف 17 تھنڈر‘ کی ہر طرف دھوم مچ گئی، جس کو منہ مانگی حیران کن قیمت میں فروخت کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ سے قبل ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں تیزی آچکی ہے، اس حوالے سے کئی مقامات پر مویشی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں اس کے علاوہ چوراہوں اور دیگر جگہوں پر بھی بکروں سمیت دیگر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے، اسی سلسلے میں صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقہ لیاقت کالونی میں ایک 40 من وزنی بیل ’جے ایف 17 تھنڈر‘ کے نام سے مشہور ہوچکا ہے، جس کو ایک شہری شاہ رخ کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس بیل کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی اور حیرت انگیز طور پر یہ سودا طے پا گیا اور بیل کو منہ مانگی قیمت پر بیچ دیا گیا، اس بیل کی رخصتی کے موقع پر اسے بیچنے والے شہری شاہ رخ نے ایک پنڈال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جہاں خریدار اور ان کے ہمراہ آنے والے افراد کی ناصرف خاطر تواضع ہوئی بلکہ اس موقع پر مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی اجرک پیش کی۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہونے کی پیشگوئی ظاہر کی گئی ہے، ماہرین فلکیات نے بھی 27 مئی کو چاند کے نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کی وجہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں، خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یکم ذی الحج 29 مئی کو متوقع ہے اور عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے، ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بجکر 2 منٹ پر ہوگی، 27 مئی کو چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات