
مظفرآباد،اربوں روپے کی بجری چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوتے ہی مافیا آپے سے باہر
پیر 26 مئی 2025 16:52
(جاری ہے)
مشہور زمانہ سیاسی و سماجی راہنماوں سمیت کئی ایک سرکاری آفیسران بھی اس دھندے میں سر سے پاؤں تک دھنسے ہوئے ہیں۔یہ وہ عناصر ہیں جن کے روزانہ کی بنیاد پر کثیرالاشاعت اخبارات میں فوجی جرنلز اور وزیر اعظم و وزراء کے ساتھ تصاویر لگا کر اشتہارات شائع کیے جاتے ہیں تاکہ عوام کو یہ تاثر دیا جا سکے کہ ان لوگوں کا نہ صرف عسکری حکام سے قریبی تعلق ہے بلکہ حکومت بھی ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی۔
زرا?ع کے مطابق جب عدالت العظمی کیاحکامات کی بجا آوری کے لیے سیکرٹری معدنی وسائل نے فرا?ض منصبی ادا کرتے ہوے اربوں روپے کی بجری چوروں اور ریاستی حسن کو تباہ کرنے والوں اورماحولیاتی آلودگی کے زریعے لاکھوں انسانی جانوں کو خطرات سے دوچار کرنے والوں کے خلاف کام کا آغاز کیا تو وہ ہتھے سے ہی اکھڑ گیے اور مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔اس مافیا کے خلاف ناظم معدنی وسایل کی جانب سے نوٹس نمبری 83. 1276 مورخہ 28جولای 2022 کو منیر اعوان، رضوان اعوان،اظہر اعوان ساکنہ چہلہ بانڈی نوٹس ادا?یگی جاری کیے گیے۔اسطرح مجموعی طور پر مختلف نوٹسز کے زریعے اندر ایام دس روز اربوں روپے ریاستی خزانے میں جمع کروانے کے احکامات کے بعد کرش مافیا نے پینترا بدلتے ہوے سیکرٹری معدنی وسائل کو نشانے پر رکھ لیا اور انہیں زیر بار کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کر دیا۔کرش مافیا نے روایتی درخواست بازی کا سہارہ لیتے ہوے ایک بار پھر دھما چوکڑی مچانا شروع کر دی ہے۔کرش مافیا ایک عرصہ سے مختلف حیلے بہانوں کے علاوہ ملازمین کے صدر کو بھی اپنے ساتھ ملا کر اپنے مزموم مقاصدکے لیے استعمال کر رہا ہے، جس کے مصدقہ ثبوت میڈیا انوسٹی گیشن ٹیم نے حاصل کر لیے ہیں جو بوقت ضرورت اعلی عدلیہ سمیت انوسٹی گیشن اداروں کو مہیا کیے جا سکتے ہیں۔آئے روز لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بننے والا یہ مافیا نہ صرف ماحول کا قتل عام بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی حلقوں کے اکابرین اور سول سوسائٹی کے راہنماؤں نے اعلی عدلیہ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی کے احکامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر دباؤ کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس مافیا کا سر سختی سے کچلنے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو بچایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.