Live Updates

190 ملین پاﺅنڈ مقدمے میں سزاﺅں کی معطلی‘عمران خان اور بشری بی بی درخواستیں سماعت کے لیے مقررنہ ہوسکیں

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی.رپورٹ‘ایسا کوئی کام نہیں ہورہا جس میں عمران خان کی مشاورت شامل نہ ہو.بیرسٹرگوہر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 مئی 2025 16:11

190 ملین پاﺅنڈ مقدمے میں سزاﺅں کی معطلی‘عمران خان اور بشری بی بی درخواستیں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ نیب مقدمے میں سزاﺅں کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواستیں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی.

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ایسا کوئی کام نہیں ہورہا جس میں عمران خان کی مشاورت شامل نہ ہو.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے عدالت عالیہ نے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی.

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی تھی.                                                                                         
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات