چیئر مین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کی زیر صدارت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں اجلاس

پیر 26 مئی 2025 19:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں چیئر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی زیر صدارت تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں فیصل آباد اور گرد و نواح کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا، گورننس کو مضبوط بنانا اور جامعات کی ترجیحات کو اعلیٰ تعلیم کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا۔

اجلاس میں شریک وائس چانسلرز نے تعلیمی ترقی کے لیے مختلف تجاویز اور تجربات کا تبادلہ کیااوراس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے باہمی اشتراک، جدت اور دوراندیش قیادت نہایت اہم ہے۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی میدان میں بہتری کیلئے مل جل کر کام کیا جائے گا تاکہ پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔