حکومت آزاد کشمیر کے ای گورننس ویژن کے تحت سٹیٹ سبجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے اجراکیلئے ایپلیکیشن سسٹم تیار

پیر 26 مئی 2025 19:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) آزاد جموں وکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حکومت آزاد کشمیر کے ای گورننس ویژن کے تحت سٹیٹ سبجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے اجراکیلئے ایپلیکیشن سسٹم تیار کر لیا۔ جس کے تحت آزاد کشمیر کے تمام سب ڈویژنز میں ایکویپمنٹ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں سسٹم کے استعمال کیلئے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کیلئے دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام بھی آئی ٹی بورڈ کی جانب سے کیا گیا جس کے دوران نمائندگان کو سسٹم کے بارے میں آگاہی اور اس کے استعمال کی بابت تمام تر تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے بعد جلد ہی تحصیل سطح پر یہ سہولت عوام کو آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے میسر ہو گی۔