خیبر پختونخوا حکومت کا پسماندہ اضلاع میں اساتذہ کی بھرتی کے دوران ایٹا کے رولز میں نرمی کا فیصلہ

پیر 26 مئی 2025 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)خیبر پختونخوا حکومت کا پسماندہ اضلاع میں اساتذہ کی بھرتی کے دوران ایٹا کے رولز میں نرمی کا فیصلہ، 16 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتی کیلئے ایٹا نے ابتدائی ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس 50 رکھے ہیں، محکمہ تعلیم کے خیبرپختونخوا کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پسماندہ اضلاع میں اساتذہ کی بھرتی کے دوران ایٹا کے رولز میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، 16 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتی کیلئے ایٹا نے ابتدائی ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس 50 رکھے ہیں، جنوبی اضلاع اور ہزارہ کے پسماندہ اضلاع میں اساتذہ بھرتی کیلئے ابتدائی ٹیسٹ کے نمبر33 رکھنے کا فیصلہ، تمام اضلاع میں چار سال بعدایٹا کے ذریعے 16 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جا رہے ہیں، محکمہ تعلیم کے مطابق اساتذہ بھرتی کے گزشتہ ابتدائی ٹیسٹ کے دوران کئی اضلاع میں امیدواروں کے نمبر 50 سے کم آئے تھے،کوہستان، بٹگرام، جنوبی وزیرستان اور دیگر اضلاع میں امیدواروں کے کم نمبر کے باعث اسامیاں خالی رہ گئی تھیں، تمام سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ابتدائی ٹیسٹ سے قبل ہی ایٹا کے رولز کو نرم کیا گیا تھا۔