70 فیصد حادثات سولر پینل یا اس سے وابستہ تنصیبات کے باعث پیش آئے، پی ڈی ایم اے

پیر 26 مئی 2025 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات سولر پینل یا اٴْس سے وابستہ تنصیبات کے باعث پیش آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور طوفان میں غیر معیاری طریقے سے نصب پینلز پولز گرے اور حادثات کی وجہ بن گئے۔انہوں نے کہا کہ آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینل یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایسے حادثات سے بچنے کیلئے متعلقہ اداروں اور افراد کو ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :