سابق صوبائی وزیر سید اختر حسین رضوی انتقال کر گئے

پیر 26 مئی 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) بزرگ سیاستدان اورسابق صوبائی وزیر سید اختر حسین رضوی انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی عمر 78 سال تھی اور وہ دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

ان کا تعلق چونڈہ تحصیل پسرور سے تھا۔ وہ پانچ بار ممبر صوبائی اسمبلی اور دو بار چیئرمین بلدیہ چونڈہ منتخب ہوئے۔ وہ سابق سیشن جج سید اعجاز رضوی اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب تجمل رضوی کے بھائی جبکہ عون رضوی عرف بوبی شاہ کے والدتھے۔