Live Updates

گورنرخیبرپختونخوا کا سیلاب کے بعد افغان قونصلیٹ جنرل پشاور کی جانب سے اظہار تعزیت اور یکجہتی پر شکریہ

پیر 18 اگست 2025 21:19

گورنرخیبرپختونخوا کا سیلاب کے بعد افغان قونصلیٹ جنرل پشاور کی جانب ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد افغان قونصلیٹ جنرل پشاور کی جانب سے اظہار تعزیت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ہمسایہ ملک افغانستان کی جانب سے اظہار ہمدردی اور تعاون کے پیغام نے خیبرپختونخوا کے عوام کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا انسانیت کا تقاضا ہے، اور افغانستان کی جانب سے بھیجا گیا یہ پیغام دونوں برادر ممالک کے درمیان اخوت اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ گورنر نے افغان قونصلیٹ جنرل اور افغان عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام ان کے جذبہ یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات