ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کارروائی،قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار اور کم عمر مسافر آف لوڈ کر دیا

پیر 26 مئی 2025 20:30

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے کارروائی كركے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم كو گرفتار جبکہ کم عمر مسافر کو آف لوڈ کر دیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان كے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے کارروائی كركے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم كو گرفتار جبکہ کم عمر مسافر کو آف لوڈ کر دیا،پہلی کارروائی میں ملزم صداقت علی کی بیرون ملک فرارہونے کی کوشش كو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ،ملزم شیخوپورہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں ملوث پایا گیا ،ملزم نے فلائٹ نمبر ایف زیڈ338 سے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کی ،امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کی معلومات سسٹم پر ظاہرہوئیں ،ملزم کے خلاف تھانہ فیروز والا ضلع شیخوپورہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے،ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان كے مطابق دوسری کارروائی میں کمسن مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ،زین نامی مسافر وزٹ ویزہ پر آذربائیجان جا رہا تھا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر عمر شہزاد نامی ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا،مسافر نے ایجنٹ کو مراکش جانے کے نام پر 15 لاکھ 50 ہزار روپے دیئے، مذکورہ ایجنٹ نے ڈیل کے تحت اسے مراکش سمیت دیگر ممالک لے جانے کا وعدہ کیا ،مسافر سے برآمد ہونے والے دیگر شواہد سے بھی ثابت ہوا کہ مسافر آذربائیجان سے غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک جانے کا ارادہ رکھتا تھا ،مسافر کے 2 موبائل فون کو ضبط کر کے فرانسک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا،مسافر اور ضبط شدہ مواد کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا ہے۔