صوبائی وزیر فضل شکور خان کا ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری

پیر 26 مئی 2025 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ بورڈ کی ای ٹینڈر نظام کو سینٹرلائزڈ کریں جبکہ جون کی ریکوری آن لائن نظام کےذریعے کرکے تمام کولیکشن ڈیجیٹائزڈ کرے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبے میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیرانتظام چلنے والے سکولوں میں معیاری تعلیم مہیا کرنے کیلئے ایک سٹینڈرائزڈ سٹرکچر بنائی جائیں جبکہ ڈبلیو ڈبلیو بی کے تعلیمی اداروں میں ریشنلائزیشن کرنے کے بعد ای ٹرانسفر پالیسی پر جلد از جلد کام شروع کرکے سکولوں میں اساتذہ اور دوسرے سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے، صوبائی وزیر نے یہ ہدایات پیر کے روز ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے، اجلاس میں ورکرز ویلفئیر بورڈ کے چئیرمین وسیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال، سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی محمد طفیل خٹک، ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر کو بورڈ کے مختلف امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنک میں ڈبلیو ڈبلیو بی کے تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ اوردیگر سٹاف کی کمی کو پورا کرنے اور اور ایمپلامنٹ کو ڈائنگ کیڈر(dying cadre) ڈیکلئیر کرنے پر سیرحاصل بحث ہوئی، اجلاس میں ڈبلیو ڈبلیو بی کی صوبے کو منتقلی کے بعد کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور لائے گئے جبکہ اجلاس میں ڈبلیو ڈبلیو بی میں اٹھائے گئے اقدامات اور اصلاحات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایاگیا کہ لیبر کالونیوں میں واقع دکانوں کی مارکیٹ ریٹ پر نیلامی کی گئی، مذید بتایا گیا کہ خیبرپختونخواہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے تقریباً 100 آسامیوں کا خاتمہ کیا گیا جبکہ مرکزی دفتر میں آئی ٹی وِنگ کا قیام، خیبرپختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کی آٹومیشن، سکولوں کے یوٹیلیٹی بلز میں کمی اور دیگر پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں بہتر اصلاحات لانے کیلئے کوشاں ہے ادارے میں بہتر نظام کو لانے اور انکو عملی طور پر نافذ کرنے کیلئے سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :