ڈائریکٹر محتسب بلوچستان کافشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر حب کا دورہ

پیر 26 مئی 2025 23:00

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) ڈائریکٹر صوبائی محتسب بلوچستان نور الامین زہری نے بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر حب کا دورہ کیاچیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میر علی اکبرزہری اورماہیگیر نمائندوں سے ملاقات کی چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میر علی اکبر زہری نے ادارے کے مسائل سے متعلق انھیں آگاہ کیا ڈاِئریکٹر محتسب سیکرٹریٹ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ماہی گیروں کو کوئی سہولت میسر نہیں ہیماہی گیروں کے بوٹ وغیرہ کی مرمت کے لئے حکومت فنڈز مہیا کرے تو نہ صرف ماہیگیری کے پیشے سے وابستہ محنت کشوں کو سہولیات میسر ہونگی بلکہ ماہیگیری کے شعبے کی ترقی سے حکومت کوخطیر زرمبادلہ بھی میسر ہوگا چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میر علی اکبر زہری نے بتایا کہ ہم نے کئی مرتبہ محکمہ فشریز کو فنڈ کی کمی کے حوالے سے تحریری طورپر آگاہ کیا ہے لیکن اب تک ماہیگیروں کی ویلفئیر کیلئے کوئی گرانٹ جاری نہیں کی گء ییانھوں نے بتایا کہ کوسٹل بیلٹ میں ہمارے پاس اراضیات موجودہیں حکومت بلوچستان چاہے تو ماہی گیروں کو کالونیاں بنا کر دے سکتی ہیڈائریکٹر محتسب سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر وہاں موجود ماہی گیروں نے ڈائریکٹر محتسب کو بتایا کہ ماہی گیروں اور ان کے بچوں کو علاج معالجے سمیت تعلیم کی سہولت میسر نہیں ہے اور اسکالر شپ بھی ان کے بچوں کو نہیں ملتا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے ان کو کافی پریشانی کا سامنا ہیماہی گیروں نے بتایا کہ چئرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی علی اکبر زہری کی کوششوں کی بدولت ماہی گیروں کی رجسٹریشن کی گء ہے تاہم آئے روزسمندری تیز ہوائیں چلنے کے باعث ماہی گیروں کی کشتیوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوتاہے ڈائریکٹر صوبائی محتسب بلوچستان نور الامین زہری نے انھیں یقین دہانی کروائی کہ صوبائی محتسب آعلی بلوچستان کی طرف سے کوشش کرینگے کہ فنڈز کی کمی اور ماہی گیروں کے دیگر مسائل حل ہو سکے تاکہ ان کو ریلیف مل سکے اس موقع پر محتسب ڈائریکٹریٹ حب کے ریڈر حضور بخش موندرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔