
غزہ میں طبی سازوسامان تقریباً ختم، 11ہفتوں سے ہمارا ایک امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل نہیں ہو سکا،عالمی ادارہ صحت
منگل 27 مئی 2025 10:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غزہ میں بنیادی ادویات اور ویکسینز کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے جبکہ طبی آلات کی دستیابی بھی صفر کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب تک تقریباً 400 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی گئی لیکن صرف 115 ٹرک ہی وہاں پہنچ پائے اور ان میں سے کوئی بھی عالمی ادارہ صحت کا ٹرک نہیں تھا۔
شمالی غزہ جو مکمل محاصرے کی حالت میں ہے تاحال کسی بھی امداد سے محروم ہے۔ اس وقت 51 طبی امداد سے بھرے ٹرک سرحد پر داخلے کے منتظر ہیں۔ عالمی ادارے کے علاقائی ہنگامی امور کے سربراہ احمد زویتن نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ محض وقت کا مسئلہ ہے یا پھر اس میں کچھ مزید رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں دور کرنا ہوگا۔ غزہ میں 2 ماہ سے زائد عرصے پر محیط مکمل محاصرے کے بعد حالیہ دنوں میں کچھ نرمی کی گئی ہےلیکن اقوامِ متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں قحط کا خطرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں 3 روز کے دوران 17 افراد کو سزائے موت دیدی گئی
-
امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت
-
دبئی میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے فیسوں کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی مالیاتی استحکام رپورٹ جاری، شرح نمو 4 فیصد ریکارڈ
-
امریکی طیارہ ساز کمپنی ’’بوئنگ‘‘ کے دفاعی شعبہ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال شروع
-
برطانیہ میں ایک سعودی طالب علم کا قتل، تحقیقات شروع کردی گئی
-
یمن میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی،68افراد جاں بحق
-
مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہرقرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
-
اسرائیل نے 22 ہزارامدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا
-
غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے،ٹرمپ
-
دنیا بھر سے دبئی کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد 6 فیصد اضافہ کے ساتھ 98.8 لاکھ تک پہنچ گئی
-
بھارت کی یوکرین جنگ میں روس کی مددکاانکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.