ہیومن رائٹس اسد لودھی کی زیر صدارت آگاہی نشست، ”امر بالمعروف“ کے حوالہ سےبریفنگ

منگل 27 مئی 2025 11:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ضلع کونسل ہال مانسہرہ میں ایک اہم آگاہی نشست منعقد ہوئی جس کا مقصد سالانہ آگاہی منصوبہ ”امر بالمعروف“ کے حوالہ سے بریفنگ دینا تھا۔ نشست کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف / ہیومن رائٹس) مانسہرہ اسد محمود لودھی نے کی۔ نشست میں تحصیل ناظمین، دیہی و محلہ کونسلوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران شرکاءکو ”امر بالمعروف“ کے تحت سال بھر کیلئے جاری منصوبہ بندی سے متعلق ایک تفصیلی پریزنٹیشن اور بریفنگ دی گئی جس کا مقصد یہ تھا کہ تحصیل و دیہی / محلہ کونسل سطح پر موجود نمائندگان اس آگاہی کو مزید آگے پھیلائیں اور ہر مسجد میں ”دارالندوہ“ کے قیام کو یقینی بنائیں۔ یہ اقدام حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے معاشرتی اصلاح، دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ اور مقامی سطح پر بہتر سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر گاﺅں اور محلہ کی سطح پر دارالندوہ کا قیام انتہائی اہم ہے تاکہ عوام کو امر المعروف سے متعلق بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔