والدین بچوں کو پولیو سے بچائو کے دوقطر پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشاور

منگل 27 مئی 2025 11:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور کے زیر نگرانی اور دارلعلوم غوثیہ معینیہ چشتیہ کے روحِ رواں شیخ الحدیث ڈاکٹر صدیق علی چشتی و ملک بلال آیاز کے زیر اہتمام انسداد پولیو پولیو مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)را ئوہاشم عظیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین اور محکمہ صحت حکام اور کثیر تعداد میں علما کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)را ہاشم عظیم نےانسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کہاکہ والدین بچوں کو پولیو سے بچائو کے دوقطر پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں اور اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ انساد پولیو مہم کے دوران اگر کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ جائے تو والدین فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :