ڈی ای او ایلیمنٹری ننکانہ نے 2اساتذہ کو ڈیوٹی سے غیر حاضری پرملازمت سے برطرف کردیا

اساتذہ مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری یا اجازت حاصل کیے بغیر ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر اور بیرون ملک مقیم ہیں

منگل 27 مئی 2025 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ننکانہ میاں محمد خالد محمود نے 2اساتذہ کومجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری یا اجازت حاصل کیے بغیر ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری اور بیرون ملک چلے جانے پر ملازمت سے برطرف کردیا،بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کھڈاں والا کے پی ایس ٹی محمد غلام مرتضی کو 16جنوری 2025 اور گورنمنٹ ہائی سکول منڈی فیض آباد کے ای ایس ٹی امیر حمزہ کو یکم ستمبر2023 سے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضرہیں،انہیں اداروں کے سربراہان کی رپورٹس پر شوکاز اور ذاتی شنوائی کے نوٹس جاری کئے گئے،مگر وہ مقررہ تواریخ پر مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے،جس کی بنا پرڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری ننکانہ میاں خالد محمود نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارر وا ئی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کردیا،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری ننکانہ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ مزید غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :