سکندر رضا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے‘ثمین رانا

فلائٹ نہ ہونے کہ وجہ سے سکندر نے اکانومی فلائٹ میں سفر کیا اور میچ سے 10 منٹ پہلے وہ گراؤنڈ میں پہنچے

منگل 27 مئی 2025 14:18

سکندر رضا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے‘ثمین رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہم نے چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں، سکندر رضا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہی.تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل ٹین کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثمین رانا نے کہا کہ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پرسوں سارا دن سکندر رضا کیلئے فلائٹس ڈھونڈتے رہے، ہم نے سیمی فائنل جیتنے کے بعد سکندر رضا سے ٹیم کو دربارہ جوائن کرنے کا کہا تھا۔

ثمین رضا نے کہا کہ فلائٹ نہ ہونے کہ وجہ سے سکندر نے اکانومی فلائٹ میں سفر کیا اور میچ سے 10 منٹ پہلے وہ گراؤنڈ میں پہنچے ہیں، سکندر کو اللہ نے محنت کا صلہ دیا ہے۔لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے آرام کیلئے وقت مانگا تھا، چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں اور یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 10کی ٹرافی شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ڈیڈیکیٹ کرتے ہیں۔