انڈر-19 کرکٹ لیگ میں دس میچز کا فیصلہ ہوگیا

نوجوان ٹیلنٹ کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل رہا ہے، نیبل احمد

منگل 27 مئی 2025 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)کرنل فتح شیر خان کی یاد میں منعقدہ سوات انڈر 19 کرکٹ لیگ کے مقابلے جاری ہیں، لیگ میں نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی کرکٹ ایڈمنسٹریٹر نبیل احمد کے مطابق 22مئی سے شروع کرکٹ لیگ میں اب تک دس سنسنی خیز میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں مقامی و علاقائی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔

نبیل احمد جو یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سی ای او اور نائب صدر رہ چکے ہیں نے امریکہ میں کرکٹ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا کا کہنا تھا کہ سوات انڈر 19 لیگ ان کے والد مرحوم کرنل فتح شیر خان کی یاد میں منعقد ہو رہی ہے جو کرکٹ سے محبت رکھنے والے ایک محب وطن اور نیک سیرت شخصیت تھے۔

متعلقہ عنوان :