میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، مسلسل غیر حاضری پر 35ملازمین ملازمت سے فارغ

منگل 27 مئی 2025 15:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مسلسل غیر حاضری پر 35ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

(جاری ہے)

میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولٹین کارپوریشن کے سینی ٹیشن برانچ کے مختلف ملازمین کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک کی درخواست پر تعیناتی کی گئی تھی لیکن وہ اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر رہے، معاملہ زیر غور آنے پر مذکورہ ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی اور میٹروپولٹین کارپوریشن کے 35ملازمین جن میں اصغر، آصف نذیر، تنویر برکت، جانی صادق ،ندیم مسیح ،یاسر مسیح ،اسر، ممتاز یوسف، سجاد، رسول بخش، سلیم مسیح ،سلامت مسیح ،کامران ویکٹر،جاوید، عبدالقدیر، روشان،ناصر،شاہ روخ یوسف،آصف رحمت، فرحان یعقوب، حقیل بھٹی ،حضر گل ،بلاول ،رمضان ،تنویر،عظیم ،وسیم ،سنی ،اکاش جیمز، اشرف،حبیب شاہ، امین خان ،محمد قاسم، محمد عارف اور محمد اعظم شامل ہیں کو ملازمت سے فارغ کرد یا گیا۔

متعلقہ عنوان :