افغانستان میں نابینا پن سے بچائو کیلئے سعودی عرب کا رضاکارانہ پروگرام

پروگرام سے مستفید مریضوں کی تعداد 2791 تک پہنچ گئی،شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات

منگل 27 مئی 2025 16:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے نور سعودی رضاکارانہ پروگرام کے تحت افغانستان کے صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں اندھے پن اور اس کے اسباب سے بچا کے لیے ایک مہم چلائی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مہم البصر انٹرنیشنل فائونڈیشن کے تعاون سے انجام دی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شاہ سلمان مرکز کی رضاکار طبی ٹیم نے بتایا کہ مہم کے آغاز سے اب تک 2791 مریض اس سے مستفید ہو چکے ہیں اور مہم کے دوران 289 آپریشن کیے گئے، جو تمام کے تمام کامیاب رہے۔

یہ سرگرمی مملکت کی جانب سے آنکھوں کے امراض سے متعلق طبی رضاکارانہ خدمات کے دائرے میں آتی ہے، جو شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ان ممالک کے لیے انجام دی جا رہی ہیں جو اس وقت شدید ضرورت اور مشکلات سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :