شہرہ آفاق تعلیمی ادارہ کپس (KIPS) کی جانب سے شہریان مظفرآباد کے لیے خوشخبری

منگل 27 مئی 2025 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) شہرہ آفاق تعلیمی ادارہ کپس(KIPS) کی جانب سے شہریان مظفرآباد کے لیے خوشخبری، انٹری ٹیسٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایم ڈی کیٹ، مسٹ، ای کیٹ، یو ای ٹی، نسٹ، جکی، لمز، فاسٹ اور پیس یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہش مند سال اول اور دوئم کے امتحانات سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات کو تیاری کروانے کا آغاز تین جون سے کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز کیپس کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد ملک ارشد عزیز تھے۔ جبکہ سیمینار کا انعقاد کپس اکیڈمی سینٹر پلیٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انچارج کپس اکیڈمی ملک وقاص اور ان کی ٹیم کے ہمراہ کپس لاہور سے کپس کارپوریٹ کہ اعلی تعلیم و تربیت یافتہ سٹاف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور طلبہ و طالبات سمیت آنے والے شرکاء والدین کو بچوں کے شاندار مستقبل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کپس کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کپس اکیڈمی مظفرآباد میں تیاری کرنے والے 40 طلبہ کا تمام اعلی تعلیمی اداروں میں میرٹ پر داخلے ہوئے اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کارپوریٹ دفتر لاہور سے آئے سٹاف کی جانب سے شہریوں کو خوشخبری سنائی گئی کہ آج جن بچوں نے سیمینار میں شرکت کی ہے انہیں فیس کی مد میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فیکلٹی ان شاندار روایات کی حامل ہے۔ ان کے پاس جن بچوں نے بھی تربیت حاصل کی انہوں نے معاشرے سمیت عالمی دنیا میں اپنا نام پیدا کر کے نہ صرف اپنے اداروں علاقوں اور والدین کا نام بلند کیا بلکہ کپس کی شاندار روایت کے بھی امین ٹھہرے۔ سیمینار 2025 میں شہریان مظفرآباد سمیت قرب و جوار کے علاقوں، ڈویژن مظفرآباد کے درجنوں طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کپس شاندار روایات کا حامل تعلیمی ادارہ ہے۔ جس پر ہمیں بھرپور اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ارشد عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شبانہ روز کوششوں اور کاوشوں سے ڈویژن مظفرآباد کے لیے کپس اکیڈمی جیسے ادارے کو لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد کیمپس کی وجہ سے ہمارے بچوں کو بیرون آزاد کشمیر جانے، سفری تکالیف و دیگر رہائشی مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوا ہے اور ہم مالی طور پر زیر بار ہونے سے بچ گئے ہیں۔

خاص کر طالبات کے والدین نے کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں کو دور دراز علاقوں اور ہوسٹنگ جیسے مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑتا تھا مگر اب ہماری بچیاں ہماری آنکھوں کے سامنے تیاری کر سکتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی سمیت شہدائے پاک فوج و دیگر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سال 2025 میں کیپسین اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔