اٹک، عید الاضحیٰ کے موقع پرمسافروں کے ساتھ اوور چارجنگ اور بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

منگل 27 مئی 2025 17:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک وچیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پرمسافروں کے ساتھ اوور چارجنگ اور بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک سردار ظہیر احمد خان،ضلعی ایمرجنسی آفیسر علی حسین،ضلعی ٹریفک افیسرمیاں خرم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔اجلاس میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے کوٹکے اور قطب بانڈی کے مقام پرچیک پوسٹ کا قیام،اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے حوالے سےاقدامات،چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن، کانٹے کی ڈیجیٹلائزیشن،کمرشل گاڑیاں ان کا روٹ پرمٹ ایکسپائر ہو چکا ہے کے خلاف کاروائی،بس سٹینڈز پر عوامی سہولیات،اٹک شہر میں الیکٹرک بسوں کی سہولت اوردیگر موضوعات زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی سی اٹک نےواضح ہدایات دیتےہوۓکہاکہ کسی بھی کمرشل گاڑی میں اگرایل پی جی سلنڈر موجود ہوا تو اس گاڑی کےمالک کےخلاف پرچہ درج کیا جاۓ گااورگاڑی بحقِ سرکارضبط کرلی جاۓگی۔اس کےعلاوہ انہوں نے چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کےبھی ہدایت جاری کی۔اجلاس میں ڈی سی اٹک نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک کوفوری طور پر چنگ چی رکشوں کےلیے پارکنگ کی جگہ کاتعین کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ اٹک شہرمیں پارکنگ کے مساٸل حل ہوسکیں۔راٶ عاطف رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پرضلع بھرمیں دریاٶں میں نہانے،کشتی رانی، میکینکل جھولوں پردفعہ 144کےتحت مکمل پابندی عاٸدکی جاۓ۔انہوں نےکہاکہ تمام ہدایت پرمتعلقہ افسران سختی سے عملدرآمدکریں۔\378

متعلقہ عنوان :