اٹک، پولیس نے ایمرجنسی سروس پر موٹر سائیکل چھننے کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

منگل 27 مئی 2025 17:18

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) اٹک پولیس نے ایمرجنسی سروس پکار 15 پر موٹر سائیکل چھننے کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی اٹک پولیس کو پکار 15 کے ذریعہ خورشید علی نے کال کر کے بتایا کہ نامعلوم افراد موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس ٹیم برموقع پر پہنچی تو کالر خورشید ملا،جس سے دریافت پر معلوم ہوا کہ اسکا اور یاسر کا آپس میں موٹرسائیکل کی قسطوں کا لین دین ہے اور کالر موٹرسائیکل کی قسطیں نہ دے رہا ہے، کالر نے ازخود یاسر کے گھر بموجودگی گواہان محمد فیاض اور عنصر موٹر سائیکل کھڑا کیا اور بعد میں موٹر سائیکل چھیننے کی جھوٹی کال کر دی۔

تھانہ سٹی اٹک پولیس نے جھوٹی کال کے جرم میں مقدمہ درج کر کے ملزم خورشید علی ولد محمد شریف سکنہ سنجوال کینٹ اٹک کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔\378